۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ ولادتِ با سعادت شہنشاہ وفا، سقائے سکینہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جس سے محترمہ خواہر شہر بانو نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ با سعادت شہنشاہ وفا، قمر بنی ہاشم حضرت عباس علیہ السلام کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے خواہر شہر بانو کاظمی نے جناب عباس علیہ السّلام کے فضائل اور ان کی سیرت کو بیان کیا۔

حضرت عباس (ع) کی زندگی یہ درس دیتی ہے کہ انسان خدا کا عبد صالح اور اطاعت گزار ہو، محترمہ خواہر شہر بانو

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، بعد ازاں نعت رسول مقبول، تقریر، ڈرامہ اور قصیدے پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، جشن سے خواہر شہر بانو کاظمی نے جناب عباس علیہ السلام کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ امام علی کے وہ فرزند ہیں جنکی خواہش خود امام علی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز کی خواہش نہیں کی کہ یہ چیز مجھے عطا ہو، بلکہ ہر چیز نے علی علیہ السلام کی خواہش کی۔ اگر علی علیہ السلام نے کسی ہستی کو طلب کیا تو وہ جناب عباس علیہ السلام ہیں۔

خواہر شہر بانو کاظمی نے مزید کہا کہ جناب عباس علیہ السلام خدا کے صالح بندے، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی کلمہ گو، اطاعت گزار اور امام حسین علیہ السلام کے مطیع محض تھے۔

خواہر کاظمی نے مزید کہا کہ جناب عباس علیہ السلام کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انسان کا کمال یہ ہے کہ وہ خدا کا عبد صالح اور اطاعت گزار ہو۔

انہوں نے جناب عباس علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے جناب عباس کی بندگی اور نصرت امام کو بیان کیا۔

جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .